ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

دیامر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دیامر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس ٹائپ پایا گیا ہے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر اور ملحقہ اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 14 تا 18 جولائی تک جاری رہی ہے۔ اس انسدادِ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 59 ہزار 525 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔