ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل پلیٹفارم پر کامیاب کونٹینٹ کی تعریف کی اور ان کے ٹیلنٹ کی اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی۔
وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ذاتی طور پر الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی دیا اور کہا کہ پاکستان میں نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی آج کی دنیا میں اپنی صلاحیت منوانے رہے ہیں۔
طلحہ احمد پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی ایک مثال ہے، طلحہ احمد نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پذیرائی اور حوصلہ افزائی پر ان سے اظہار تشکر کیا۔