ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کازخمی ڈی پی او ہنگوسے رابطہ ،خیریت دریافت کی 

وزیر داخلہ محسن نقوی کازخمی ڈی پی او ہنگوسے رابطہ ،خیریت دریافت کی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگومیں  فتنہ الہندوستان  کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونےوالے ڈی پی او محمد خالد سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور بلند حوصلے کو سراہاہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے بہادری سے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور زخمی ایس ایچ او نبی خان کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا کرتے ہوئےکہاکہ آپ قوم کے سر کا تاج ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

 واضح رہے کہ  ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو محمد خالد کو 3 گولیاں لگی ہیں۔