ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر تمام سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی, حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ بلوچستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں آئے گا یعنی اس پر معمول کے مطابق ٹیکس لاگو ہوگا۔