ویب ڈیسک:معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکیومنٹری ریلیز کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی اس ڈاکیومنٹری میں معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے،اس میں دکھایاگیاہے کہ بھارتی شہری پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔
ڈاکیومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے،ڈاکیومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا،ریلیز ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
ڈاکیومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی،اس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں جبکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔
ڈاکیومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے اہد بھی شامل ہیں،اس میں پیش کئے گئے تمام شواہد سچ پر مبنی ہیں،اس میں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔