بسیم سلطان :ڈینگی کی روک تھام کیلئے ڈی سی سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ن سید موسیٰ رضا نے افسران کو ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کیخلاف جنگ میں اگلے چند ہفتے انتہائی اہم ہے سرویلنس سخت کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کےمطابق ڈینگی سرویلنس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ افسران و عملہ فیلڈ میں رہیں۔کھلے مقامات سے لاروا ملنے پر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
تمام ڈی ایچ اوز اور متعلقہ افسران ڈینگی سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کریں، ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔
ڈی سی نے بارشوں کے پیش نظر ان ڈور ،آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کاحکم دیا اور کہا کہ چھتوں ودیگر مقامات پر کھڑے پانی کو فوری طور پر صاف کیا جائے، ڈینگی لاروا چھپانے کے بجائے اس کی نشاندہی اور فوری تلفی یقینی بنائی جائے۔