ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بھارتی کرکٹر شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیاگیا

  بھارتی کرکٹر شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیاگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ، ان پر قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

 حسین جہاں کا کچھ دن پہلے زمین کے معاملے پر اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، یہ واقعہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سوری علاقے میں پیش آیا تھا۔

 حسین جہاں کا الزام ہے کہ گڈو بی بی اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ زمین مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا، الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعمیر کا کام روکنے کی کوشش پر حسین جہاں اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔