(ویب ڈیسک)پاک، بھارت جنگ کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا طویل اجلاس ہوا جس دوران تین ائیرپورٹس کی تعمیر نو،سٹیٹ لاؤنجز کی حالت بہتر کرنے، ملازمین کو 30 فیصد عبوری ریلیف اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
کراچی میں سیکریٹری دفاع کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا جوچھ گھنٹے تک جاری رہا، سیکریٹری نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی پر بورڈ ارکان اور افسران کو سراہا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان،سکھر اور رحیم یارخان ائیر پورٹس کی تعمیر نو ، ایئر پورٹس پر سٹیٹ لاؤنجز کی حالت بہتر کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بارہ سے پندرہ فیصد تک اضافے کی منظوری دی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افسران اور سٹاف کیڈر ملازمین کو تیس فیصد عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا جو یکم جولائی 2024 سے دینے کی منظوری دی گئی۔