ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او (RUDA) کی مدت ملازمت میں ایک سال کی تو سیع

سی ای او (RUDA) کی مدت ملازمت میں ایک سال کی تو سیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) عمران امین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی تو سیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 
عمران امین مزید ایک سال کے لئے بطور سی ای او روڈا اپنی خدمات سرانجام دیں گے، کابینہ نے منظوری دے دی۔
عمران امین 14 جون 2021 کو 3 سالہ کنٹریکٹ پر بطور سی ای او  تعینات ہوئے،14 جون 2024 میں  کنٹریکٹ مکمل ہونے پر چیئرمین کی سفارشات پر  کنٹریکٹ میں ایک سالہ توسیع کر دی گئی۔
چیئرمین روڈا اظفر علی ناصر نے محکمے کو عمران امین کی انتھک محنت اور خدمات کے پیش نظر کانٹرکٹ میں توسیع کی استدعا کی۔کابینہ کی منظوری کے بعد عمران امین کی مدت ملازمت میں ایک سالہ توسیع کر دی گئی۔


 

Ansa Awais

Content Writer