ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد

 بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہئیر کے علاقے میں بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کی جانب سے شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہئیر پولیس کے مطابق بی ار بی نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نہر میں لاش کی اطلاع پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش نکال کر پولیس کے حوالے کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت نہاتے ہوئے ڈوبنے سے ہوئی یا اسے قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا ، تمام تفصیلات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔