وقاص احمد: انویسٹی گیشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان لاہور پولیس کے علاوہ کراچی پولیس کو بھی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان سےویڈیوکیمرے،لائٹس و دیگرقیمتی سامان مالیتی75لاکھ سمیت شہریوں سےچھینےگئے موبائل فونز ،لاکھوں نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عظیم اور ساتھی شیراز، حماد اورسرفراز شامل ہیں۔