قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
9ویں اور 10ویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گھروں میں مورچے بنانے پر بھی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق نفر ت انگیز تقاریر ،نعرے بازی پر سخت کارروائی ہو گی۔