ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ، ملازمین نے الاؤنس کی عدم فراہمی پر حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

اساتذہ، ملازمین نے الاؤنس کی عدم فراہمی پر حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)یونیورسٹیوں کے اساتذہ، افسرز اور ملازمین کا 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی فراہمی کا مطالبہ، عدم فراہمی پر عید کے بعد احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گریڈ ایک سے بائیس تک 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس فراہم کیا جائے، مہنگائی میں بدترین اضافے کے سبب یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کی حق تلفی نہ کی جائے۔

سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح اساتذہ کو بھی تمام مراعات دی جائیں، یوٹیلیٹی الاؤنس کے ضمن میں فوری سفارشات مرتب کر کے حتمی منظوری کے لئے مجاز اداروں کو بھیجی جائے، فپواسا پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام علی نے کہا پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی یونیورسٹیوں کی خودمختاری کو ہدف بنائے ہوئے ہے، سپیشل الائونس سے یونیورسٹی ملازمین کو محروم کر کے اعلی تعلیم سے متعلق اپنی ترجیحات کا اعلان کر رہی ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں اساتذہ،آفیسرز اور ملازمین کی صوبائی قیادت  فپواسا، پنجاب ملازمین ایسوسی ایشن، یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن، وائس آف گریجوایٹ ایمپلائز، ملازمین اتحاد گروپس، غازی گروپ،گریجوایشن ایسوسی ایشن، لائبریری ایسوسی ایشن، سٹینوگرافر ایسوسی ایشن کے اراکین اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer