رنگ روڑ پر لوڈر ٹرک کی پولیس گاڑی کو ٹکر؛حادثے کی فوٹیج سامنے آ گئی

رنگ روڑ پر لوڈر ٹرک کی پولیس گاڑی کو ٹکر؛حادثے کی فوٹیج سامنے آ گئی
کیپشن: Truck hits Ring Road Police vehicle
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)رنگ روڑ پر لوڈر ٹرک بے قابو ہو کررنگ روڑ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گیا،حادثے میں دو پٹرولنگ افسر شدید زخمی ہو گئے،حادثے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی.

تفصیلات کے مطابق رنگ روڑ پر لوڈر ٹرک بے قابو ہو کررنگ روڑ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گیا،حادثے میں پٹرولنگ افیسر فیصل اور جونئیر آفیسر احسان شدید زخمی ہو گئے،حادثے کی سی سی ٹی وی سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی ہے،حادثے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نیند کی حالت میں ٹرک چلا رہا تھا اور اسی دوران دوسری لین کراس کرتا ہوا رنگ روڑ پولیس کی گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے۔

ریسکیو نےدونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ رنگ روڑ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہےکہ ٹرک قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ  ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer