ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان سفیر کی بیٹی کابل نہیں، جرمنی جائے گی، پر کیوں؟

افغان سفیر کی بیٹی کابل نہیں، جرمنی جائے گی، پر کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغان سفیر کی بیٹی  جرمنی  میں پناہ گزین  نکلی، افغانستان کی بجائے جرمنی براستہ ترکی واپس جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی جس کے مشتبہ بیان نے دوملکوں کے درمیان انتہائی حساس موقع پر کشیدگی پیدا کردی ہے جرمنی سے اپنی فیملی کے پاس آئی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اب اسلام آباد سے  کابل نہیں جانا چاہتی وہ اس کی بجائے ترکی جائے گی جہاں سے جرمنی روانہ ہوگی۔

یادرہے جرمنی میں بھارتی جاسوسی ادارہ را عرصہ دراز سے متحرک ہے اور 2019 میں فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے دو بھارتی شہریوں کو جاسوسی  کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ پچاس سالہ من موہن ایس اور ان کی اکاون سالہ اہلیہ کنول جیت پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیریوں اور سکھوں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور انہیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (RAW) کو مہیا کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer