بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب

Indian PM Modi
کیپشن: نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں کیوں رکھا گیا۔۔؟؟ مکار مودی سرکار کی مکاری سب پر عیاں ہوگئی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کو لسٹ میں رکھنے کےلئے وسائل استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ڈو مور ، ڈو مور کی گردان پڑھنے والا ایف اے ٹی ایف پاکستان دشمنوں کا آلہ کار نکلا۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں اب تک کیوں رکھا گیا۔۔؟؟اِ س کے پیچھے مکارمودی سرکار نکلی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے اس کا اعتراف بھی کرلیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے پاکستان ہماری وجہ سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی نظروں میں ہے اور ہماری ہی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا، بھارت فیٹف کو استعمال کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکلے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جے شنکر کے بیان نے نہ صرف بھارت کی اصلیت عیاں کردی بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کردیا۔پاکستان صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کررہا ہے۔

 انسانی حقوق کی وزیر اور ماہر بین الاقوامی امور شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے فیٹف جیسے بین الاقوامی اداروں کی ساکھ کو بھی تباہ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔