قیصر کھوکھر: عید کی تعطیلات سے پہلے ہی سول سیکرٹریٹ ’’ویران‘‘ ہوگیا۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پیشگی چھٹیاں لےکرآئی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔
عید کی تعطیلات سے پہلے ہی سول سیکرٹریٹ ’’ویران‘‘ ہوگیا۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پیشگی چھٹیاں لےکر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ آج ہفتے کا پہلا ورکنگ ڈے ہے، اس کے باوجود سول سیکرٹریٹ میں ملازمین و افسران کی حاضری انتہائی کم ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے اکثر ملازمین کا تعلق صوبے کے دیگر شہروں سےہے۔
اس لئے زیادہ تر ملازمین آج کے روز کی چھٹی لے کر جمعہ کو ہی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہوگئے تھے۔ یوں مذکورہ ملازمین چھ چھٹیاں انجوائے کرر ہےہیں۔ مذکورہ ملازمین جمعہ کو واپس ڈیوٹی پر پہنچیں گے۔آگے ہفتہ اور اتوار کو پھرتعطیل ہو گی۔
دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کی ہدایات پرایس اینڈ جی اے ڈی ویلفیئر ونگ نے سول سیکرٹریٹ میں تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کے مطابق رنگ برنگے پھول اور پودے سول سیکرٹریٹ میں کام کرنیوالے افسران اور باہر سے آنیوالے لوگوں کو ترو تازگی اور راحت فراہم کرتے ہیں۔ پودے روئے زمین کا حسن ہیں اور زمین کی ہر چیز کو فطرتی حسن و جاذبیت سے مزین کرتے ہیں۔لکڑی کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے ویلفیئرونگ نے خوبصورت بنچز بنائے ہیں جن کو مختلف اقسام کے پودوں سے سجایا گیا ہے۔
پودوں میں یو فوربیا، دن کا راجہ، رات کی رانی او ر کونو کارپس جبکہ پھولوں میں سدا بہار، موتیا،گلاب اور گل دوپہر شامل ہیں۔ تمام دفاتر کے سامنے رنگ برنگے پھولوں سے سجی کیاریاں بھی رکھی گئی ہیں۔ لکڑی سے بنے پلانٹر اور گملے بھی سول سیکرٹریٹ کے حسن میں اضافہ کئے ہوئے ہیں۔سول سیکرٹریٹ کی سڑکوں پر جگہ جگہ فلاور کارٹس بھی رکھے گئے ہیں۔