سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد ہوئے ۔
19 ویں گریڈ کے افسران کیلئے 39واں سینئر مینجمنٹ کورس شروع ہوگیا ۔ سینئر مینجمنٹ کورس 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔نِپا اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں کورس کا انعقاد کیا جائے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے نامزدگی جاری ہوئی ۔ ڈی سی لاہور کو فوری طور پر نِپا لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ نِپا رپورٹنگ کے وقت میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ جمع کروانا لازمی ہے ۔ حکومت پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ کیپٹن (ر) علی اعجاز کو ڈی سی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) علی اعجاز پی ایس ٹو وزیر اعلی پنجاب کی پوسٹ پر کام کرر ہے ہیں ۔
