سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے دھشتگردوں کے شرپسندی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور 5 دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران و اہلکار دھشتگردوں سے ملک ارض وطن کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔