سٹی 42 : مجاہد سکواڈ نے شیرا کوٹ میں کارروائی کے دوران پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔
ناکہ شیرا کوٹ نے پشاور سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی مبشر اعوان نےبین الاضلاعی ٹرانسپوٹ پر چیکنگ کیلئےٹیم تعینات کی ہوئی تھی، ملزم پشاور سے پتنگیں سپلائی کرنے کے لیے لاہور آرہا تھا، ناکہ شیرا کوٹ پر موجود جوانوں نے چیکنگ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے لگیج باکس کو چیک کیا۔ پتنگوں کو ایل سی ڈی کارٹن میں چھپا رکھا تھا، 150 سے زائد پر پتنگیں ،4 ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم کے انکشاف پر پتنگوں کی سپلائی منگوانے والا شہری بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان سفیان، ثنا اللہ کو کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔