ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی پنجاب کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

سابق آئی جی پنجاب کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پرسماعت, ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔۔سابق آئی جی پر اندراجِ مقدمہ کے عدالتی حکم کی عدم تعمیل کا الزام عائد تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری محمد عباس پنور کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کی جانب سے اسکی بیوہ عابدہ عباس، اے ایس پی ڈیفنس بریرہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ خاتون عابدہ عباس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے شوہر کا انتقال ہو چکا اور اب وہ اس کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران ِسماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر عدالت میں پیش ہوئے ۔ سابق آئی جی پنجاب کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست 2017 میں دائر کی گئی تھی۔جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جو کہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer