ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث موٹرویز بند، مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم

دھند کے باعث موٹرویز بند، مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ابراہیم قریشی :شدید دھند کے باعث پنجاب میں موٹرویز کے مختلف حصے بند کر دیئے گئے ہیں۔

 موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہر مینار تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال، اقبال نگر اور میاں چنوں میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کی صورت میں رفتار کم رکھتے ہوئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔