ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزم  گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزم  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزم محمد زاہد کو گولڑہ موڑ سے گرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا، ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 4 لاکھ روپے بٹورے ، بعد ازاں ملزم روپوش ہو گیا۔ 

چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر ثروت درانی، سب انسپیکٹر شمس گوندل،  اے ایس آئی نیاز میر اور کانسٹیبل کشف الرحمان شامل ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔