ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں‘

’ عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ   عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاگل پن کے شکار 30-35 لوگوں کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے، عمران خان کے پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جس طرح عمران خان کرتا رہا ہے، عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آئے ہیں، جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پراس کی گرفتاری ہونی چاہیے، میرے خلاف بھی شرمناک مقدمہ بنایا تھا، ہم وہ کام نہیں کر رہے، ادارے اپنی طرف سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

https://akm-img-a-in.tosshub.com/indiatoday/images/story/202301/imran_khan_1200x768_1200x768-sixteen_nine.jpg?VersionId=rJomtwng.SWSxz.mBpg7G9XjYZnhQZT.&size=690:388

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کے بعض معاملات قائد نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہی زیر بحث آ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تیاری جاری ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے بعد نوازشریف آئیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہوگا، پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور  رہے گی، وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کے پی کی حکومت دھرنے اور لانگ مارچ کر  رہی تھی اس لیے وہاں مسائل ہوئے، کے پی حکومت کی عدم توجہ کے باعث وہاں دہشتگردی ہوئی، اس پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم ناکام نہیں ہوئے، تین دن تک ہمارے 179 ممبران پورے تھے۔

https://www.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-04/462932_7369427_updates.jpg

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریاست کے بعض دفاتر  ایسے ہیں جن کا ڈیٹا لیک نہیں ہونا چاہیے، ڈیٹا لیک میں صحافی شاہد اسلم کا نام آیا تھا، شاہد اسلم کو عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے، تفتیش میرٹ پر ہوگی، ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer