کورونا کے وار بڑھتے ہی پیناڈول مارکیٹ سے غائب

کورونا کے وار بڑھتے ہی پیناڈول مارکیٹ سے غائب
کیپشن: Panadol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کووڈ وائرس کے سر اٹھاتے ہی پیناڈول غائب ہو گئی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وحدت روڈ پر متعدد میڈیکل سٹور پر پیناڈول موجود ہی نہیں.

 شہر میں جب بھی کوئی وائر بیماری آتی ہے تو ادوایات مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔ وحدت روڈ پر متعدد میڈیکل سٹور پر پیناڈول موجود ہی نہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بچے ہوں یا بڑے  زیادہ  تر لوگ بخار میں پیناڈول ہی استعمال کرتے ہیں۔ شہری کہتے ہے کہ پیناڈول ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔

دوسری جانب میڈیکل سٹور والوں کا کہنا تھا کہ پیناڈول ہمیں خود نہیں مل رہی پہلے ڈینگی کی وجہ سے غائب ہو گئی اور اب کووڈ کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کمپنیوں سے وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم سے  گورنمنٹ نے اٹھا لی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر