ویب ڈیسک: دنیا کے معمر ترین شخص سیچورینو دو لا فیونٹ گارسیا کا اپنی 113 ویں سالگرہ سے تین ہفتے پہلے 112 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے گارسیا کو 112 برس اور 211 دنوں کی عمر پر انہیں دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا اور اگلے ماہ ان کی 113 ویں سالگرہ منعقد ہونا تھی۔
سیچورینو دو لا فیونٹ گارسیا سپین کے علاقے کیسٹرو میں 11 فروری 1909 کو پیدا ہوئے تھے۔ اپنے مختصر قد کی وجہ سے وہ 1936 کی ہسپانوی خانہ جنگی میں حصہ نہ لے پائے اور جوتوں کا شروع کردیا۔
ان کے سات بچے، 14 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں تھے۔
گنیز ریکارڈز کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل فرانس کے جی این لویئز کیلمنٹ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔ ان کا انتقال 1997 میں 122 برس اور 164 دنوں کی عمر میں ہوا تھا، جبکہ وہ 1875 میں فرانس میں پیدا ہوئے تھے۔