بلدیاتی انتخابات کب ہونگے?میاں محمودالرشید  نے بتادیا

 بلدیاتی انتخابات کب ہونگے?میاں محمودالرشید  نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید  نے کہا ہے کہ 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں۔ ہر شہری اپنے بلدیاتی نمائندے خود چنے گا۔ مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام لیکر آ رہے ہیں

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لوکل سیلف گورنمنٹ ڈپلومہ متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید  نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں سپیشل پرسنز کی سیٹ کا اضافہ کیا ہے۔ یوتھ اور ٹریڈرز  کوبھی نمائندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ہر انتخابات سے پہلے بلدیاتی ایکٹ میں ہونے والی تبدیلی کو روکا جائے۔ سالہا سال سے لوکل گورنمنٹ سسٹم ڈویلپ نہ ہوسکا۔ ہماری حکومت سمیت کوئی حکومت بلدیاتی اداروں کا موثر حل پیش نہ کر سکی۔انہوں نے پرانے بلدیاتی نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ پرانا بلدیاتی نظام بھی صرف دکھاوا تھا۔ میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔ مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں بلکہ قانون سازی ہے۔ لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے دروازے پر حل ہونے چاہئیں۔ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں متعارف کرائے جانے والے لوکل سیلف گورنمنٹ ڈپلومہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈپلومہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ یہ ڈپلومہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر،چیئرپرسن بیہیویئر اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر ارم خالد،ڈین فیکلٹی آف بیہیوریل ینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر امبرین جاوید،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر نعیم روف سمیت دیگر  نے شرکت کی۔