ویب ڈیسک: بھارتی بحریہ کے بحری جہاز'' آئی این ایس رنویر'' میں دھماکے سے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’یہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا ۔ آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے تین نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی سے حالات کو قابو میں کر لیا ۔
اے این آئی کے مطابق کم از کم گیارہ اہلکار زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ شام ساڑھے چار بجے ہوا اور اس کا تعلق بارود یا اسلحے کے دھماکے سے نہیں ہے۔ انکوائری کے لیے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
سابق سوویت یونین میں تیارکردہ آئی این ایس رنویر ایسٹرن نیول کمانڈ کا نومبر 2021 سے حصہ ہے۔ آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986 کو انڈین نیوی کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔ یہ جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع کرنے کی اہلیت رکھتا ہے
@indiannavy INS Ranvir blast. Is it actual ? Received via whatsapp.... pic.twitter.com/CpANjt7zVL
— Ashwani Kumar (@ashrohilla12) January 19, 2022