سٹی 42: گجومتہ میں ماں سمیت تین بچوں کے قتل کا واقعہ ، مقتولہ کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
تھانہ کاہنہ کےعلاقےگجومتہ میں4 افرادقتل کو نامعلوم ملزمان نےگھرمیں گھس کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 45 سالہ ڈاکٹر ناہید ،22 سالہ بیٹا،15 اور17 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ مقتولہ کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکٹر ناہید کے گھر کے باہر رات 12:47 منٹ پر کلٹس گاڑی آئی، بائیں جانب نامعلوم ملزم اترا،گھر میں داخل ہوا۔ مشکوک گاڑی گھر کے باہر تقریبا دو گھنٹے تک کھڑی رہی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر رکنے والی گاڑی کی تلاش جاری ہے ، مشکوک گاڑی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جارہا۔