خاتون کے پیٹ سے آدھا کلو سے بڑا پتھر نکل آیا

خاتون کے پیٹ سے آدھا کلو سے بڑا پتھر نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :خاتون کے پیٹ سے آدھا کلو سے بڑا پتھر نکل آیا ۔

ویتنامی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں خاتون کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ ان کے مثانے میں کوئی بڑا اور ٹھوس مادہ موجود ہے۔بعدازاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی سرجری کی اور ان کے مثانے سے 10 سینٹی میٹر بڑے اور 400 گرام وزنی پتھر کو نکالا۔
 

2014 کی ترکش جنرل آف یورولوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 گرام سے زائد وزنی پتھر نکلنے کے بہت ہی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔


خیال رہے کہ اس سے قبل 2015 میں چین میں ایک 54 سالہ آدمی مثانے سے ایک ہزار 48 گرام وزنی پتھر نکل آیا تھا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer