ایل ٹی سی کے 19 روٹس بند

ایل ٹی سی کے 19 روٹس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سفری سہولیات دم توڑنے لگی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں سڑکوں سے غائب، 19 روٹس بند ہوگئے، بس سٹاپس خستہ حال، متبادل ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

لاہور میں حکومت کی جانب سے سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگی اور متبادل ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شہر میں تمام روٹس بند ہیں جبکہ متبادل ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے دھوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، شہر میں 2012 میں ایل ٹی سی کے 19 روٹس آپریشنل تھے جو کہ اب مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں، ان 19 روٹس پر 400 بسیں چلتی تھیں جن میں سے اب ایک بھی نہیں بچی، 400 بسوں میں 172 البیراک اور 228 پرائیویٹ آپریٹرز کی تھیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹس پر بسیں موجود نہ ہونے سے شہری متبادل اور مہنگے ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، تنخواہوں کی مد میں ایل ٹی سی کا لاکھوں کا بجٹ مگر کارکردگی صفر ہے، شہر میں موجود بس سٹاپس بھی انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہو چکے ہیں، ہمدرد چوک بس سٹاپس پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے تو کہیں سرے سے بس سٹاپ موجود نہیں، سردی ہو یا گرمی شہری کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer