عالیہ بھٹ کی دوران شوٹنگ اچانک طبعیت بگڑ گئی

عالیہ بھٹ کی دوران شوٹنگ اچانک طبعیت بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام ان اداکارؤں میں شمار ہوتا جہنوں نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت کئی کامیابیاں حاصل کیں۔گزشتہ روزاپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی جس پر فوراً ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں بیماری کی تشخیص کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ایسی کوئی خطرے کی بات نہیں، اداکارہ کو ہائپر ایسیڈیٹی اور متلی کی شکایت ہے،مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کو جس دن ہسپتال منتقل کیا اسی روز طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔ اور اگلے دن وہ دوبارہ   شوٹنگ کے سیٹ پہنچ گئی تھیں،شدید تھکن کی وجہ سے طبیعت خراب ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer