خاتون کی خود سوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل

خاتون کی خود سوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) مالی حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون کی خود سوزی کی کوشش، مانگا منڈی کے علاقے میں بیوی کو بچاتے ہوئے خاوند بھی جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 نے میاں بیوی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق شامکے بھٹیاں کی شگفتہ بی بی نے دامن ادارہ سے قرض لے رکھا تھا جس سے قرض کی قسط کا بندوبست نہ ہونے پر شگفتہ دلبرداشتہ ہو گئی اور خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔شگفتہ بی بی کو آگ سے بچاتے ہوئے شوہرغلام عباس بھی جھلس گیا۔ پولیس کا کہنا ہے قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔