مسافر کے جوتوں سے ہیروئن برآمد

 مسافر کے جوتوں سے ہیروئن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نےکارروائی کرتے ہوئے لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے ہیروئن برآمد کر لی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اشفاق احمد لاہور سے ائیربلیو کی پرواز پی اے 470سے جدہ جا رہا تھا۔دوران تلاشی مسافراشفاق احمد کے جوتوں سے براؤن ہیروئن برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے جوتوں سے برآمد ہونے والی ہیروئن کا وزن 610گرام ہے ۔ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ہیروئن لے جانے والے مسافراشفاق احمد کو جہاز سے آف لوڈ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer