ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی سکیورٹی متعلق پولیس کا اہم اقدام

شہر کی سکیورٹی متعلق پولیس کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) لاہور پولیس کا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیدی۔         

شہر میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے 2018 سے شہر کے داخلی اور خارجی 13 راستوں پر ناکے لگا دیئے گئے، دس سال کے دوران لاہور کی آبادی بڑھی اور شہر کے داخلی اور خارجی راستے بھی بڑھ گئے، تاہم لاہور پولیس کی جانب سے نئے راستوں پر ناکہ بندی کا کوئی نظام نہ رکھا جا سکا اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس پی مجاہد اور ڈویژنل ایس پیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔

 کمیٹی 21 جنوری تک رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو فراہم کریں گے جس کے بعد نئے راستوں پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا۔