چودھری برادران کیساتھ کوئی اختلاف نہیں:فیاض الحسن چوہان

 چودھری برادران کیساتھ کوئی اختلاف نہیں:فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ چودھری برادران کیساتھ کوئی اختلاف نہیں، شریکوں کی کوئی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنے 5 سال پورے کریں گی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریکوں کی کوئی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں 5 سال پورا کریں گی۔

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پانچ سال پورا کرے گی، چوہدری پرویز الہی اور شجاعت سے زیادہ سمجھ دار سیاستدان کوئی نہیں ہے۔

ان کی موجودگی میں ن لیگ کو فائدہ کبھی فائدہ نہیں ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزارت سے استعفی دینے والے رکن اسمبلی عمار یاسر کا کوئی اختلاف وزیراعلئ پنجاب کے ساتھ نہیں ہےان کے مسائل بیروکریسی کے ساتھ ہیں، انہوں نے چوہدری برادران کوحکومت کا ایک پلر قرار دیا اور کہا کہ چوہدری برادران پتہ ہے دوست کون ہے دشمن کون ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے پروڈکشن آرڈر کو پی ٹی آئی کی حکومت کی بڑی کامیابی اور ن لیگ کی سیاست پر تماچہ قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ تین دفع پروڈکشن آرڈر کے لیے بل آیا مگر نام نہاد خادم اعلی نے منظور ہی ہونے نہیں دیا۔ انہو نے آخر میں ایک دفع پھر بتایا کہ چوہدری برادران کے ساتھ کوئی ایشو نہیں ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer