(اویس کیانی)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر خوب تعریف کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں وزیراعظم شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلی سپہ سالار ہیں،فیلڈ مارشل بہت بڑے فائٹر ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی،
ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس جنگ کو رکوایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتایا کہ اگر جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، جنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے قریبی تعلقات قائم ہوئے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران گیارہ طیارے گرائے گئے۔