ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات، داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات، داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے   توسیع کی منظوری دی ہے۔

یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے ،اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ  آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

انٹرمیڈیٹ کے پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔