ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ، کوچ میاں فیاض احمد انتقال کر گئے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ، کوچ میاں فیاض احمد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ، کوچ میاں فیاض احمد 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ،ملتان، پاکستان آٹو موبائل کارپوریشن ،گورنرزالیون،پاکستان انویٹیشنل الیون کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ،کالجز اور اکیڈمیز کے کرکٹ کوچ میاں فیاض احمد 67 سال کی عمر میں کل اچانک حرکت قلب بند ہونے پر راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔

13 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر میں بطور آف سپنر انہوں نے 64 میچوں میں 191 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ جاوید میانداد ،عبدالقادر اور وسیم اکرم کے  ساتھ کھیلتے رہے۔

مرحوم کی وفات پر پاکستان اور بیرون ملک بھی کرکٹ حلقوں میں افسوس کیا گیا۔ سابق کپتان مشتاق محمد ،  مدثر نذر ، مسلم لیگی رہنما سہیل ضیا بٹ، اعظم خان ،افضال بٹ ،باسط بٹ ،پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے بانی سابق کپتان اوپنر ندیم جاوید بٹ اور سہیل جاوید بٹ سمیت سینکڑوں کرکٹرز اور سپورٹس آرگنائزر نے اظہارِ تعزیت کیا۔

مرحوم کمنٹری میں بھی پہچان رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔