ویب ڈیسک: برازیلین فٹبالر کیتھلن سوزا نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین فٹبالر کیتھلن سوزا سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ سعودی فٹبال کلب النصر میں بطور کپتان خواتین فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔
برازیلین فٹبالر نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اب عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نشارك لاعبتنا كاثلين سوزا لحظة مميزة في حياتها بإعلان إسلامها، سائلين الله لها الثبات، وأن يملأ قلبها طمأنينةً وسلامًا ️
— سيدات النصر | AlNassr Ladies (@AlNassrFCW) February 16, 2026
We share a special moment in Kathleen Souza’s life as she embraces Islam, wishing her a heart filled with peace and serenity ️ pic.twitter.com/PJfsYVzrLA
اس حوالے سے فٹبال کلب النصر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھلن سوزا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور انہوں نے اپنی دوستوں کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا۔
فٹبال کلب کی جانب سے جاری ویڈیو میں فٹبالر کو جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیتھلن سوزا کو مبارک باد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔