ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ: نئی بھرتیاں ،خواہشمندافراد کے لیے اچھی خبر

سندھ: نئی بھرتیاں ،خواہشمندافراد کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سندھ کےتیس اضلاع میں نئی بھرتیاں ہوں گی۔
 گریڈ ایک سے4 تک کے ملازمین رکھے جائیں گے جس کے لئےتمام ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دے دیا گیاہے۔
سندھ کے تیس اضلاع میں گریڈ ایک سے 4تک کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے یونین کونسل، ٹاؤن، تحصیل اور ضلعی سطح پر تقرریاں ہوں گی۔
حکومت نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی تیار کردہ فہرستوں کی منظوری دے دی ہے، یہ انٹرویو اور ٹیسٹ 2023 میں لئے گئے تھے،اس میں نائب قاصد، چوکیدار، سینیٹری ورکر، ڈرائیور اور ڈسپیچ رائیڈر سمیت دیگر آسامیاں شامل ہیں۔
 کراچی ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں بھی بھرتیاں ہوں گی، نئی بھرتیوں کا عمل جون2027 سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
 ایم کیو ایم پاکستان نے ان سفارشات پر اعتراض کیا کرتے ہوئے معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔