ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرینڈ الائنس کا رمضان میں بھی دھرنا جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

گرینڈ الائنس کا رمضان میں بھی دھرنا جاری، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: گرینڈ الائنس کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سیکرٹریٹ پنجاب کے باہر تقریباً دو درجن سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ متعدد بار حکام کو مطالبات پیش کیے گئے مگر تاحال کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم مطالبات
گرینڈ الائنس کے تحت احتجاج کرنے والے ملازمین نے پنشن کی بحالی،لیو الیو انکیشمنٹ کی ادائیگی،کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا،دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو سرکاری ملازمت دینا اورڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔