زین مدنی :اداکار سیف خان کے والد گوگا لاہوریا کی برسی اور والدہ کی رسم چہلم مقامی شادی ہال میں ادا کی گئی
رسم چہلم میں عزیز واقارب کے ساتھ ساتھ سیاسی ،سماجی اور شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔ملک کے نامور نعت خواں محمد فاروق ،محمد اعجاز صابر اور عابد رؤف اور دیگر نے نعت خوانی کی۔اداکار اچھی خان ،پاکستان مسلم نواز کلچرل ونگ پنجاب کے صدر و اداکار طاہر انجم،جونی ملک ،پپو گجر،عرفان مصطفیٰ ،عرفان احمد،ذیشان فارسی اور دیگر نے شرکت کی۔
سیف علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کے دوران میرے ابو اور امی کا انتقال ہوگیا۔ یہ وقت میرے لئے بہت مشکل وقت ہے۔ دعا کریں،اللہ تعالیٰ مجھے ہمت اور طاقت دے۔