ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی یکساں قیمت، فارمولہ طے پاگیا

ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی یکساں قیمت، فارمولہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔

سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔

میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ  رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے اسٹورز پر ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔  رمضان المبارک میں ایک اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے،  شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔ چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کردی گئی ہے، سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔