ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا اضافی بلز چارج کرنے کا انکشاف،گزشتہ 4 برس کے اضافی بلز ختم کرنے کا حکم 

لیسکو کا اضافی بلز چارج کرنے کا انکشاف،گزشتہ 4 برس کے اضافی بلز ختم کرنے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکو کاصارفین کو قوانین کے برعکس کروڑوں کے اضافی بلز چارج کرنے کا انکشاف ہوا
 ذرائع  کے مطابق نیپرا نے قوانین کے برعکس بلز چارج کرنے پر لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،لیسکو نے گزشتہ چار سال میں چارج ہونیوالے اضافی بلز ختم کرنے کا حکم دے دیا،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو عباس علی نے تمام ایس ایز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا،مراسلے کے مطابق لیسکو نےجنوری 2021 کے بعد نیپراکسٹمر سروسز مینوئل کے برعکس اضافی بلز چارج کئے، کمپنی نے میٹر کی رفتار کم ہونے کی بنیاد پر صارفین کو کروڑوں روپے کے بلز چارج کئے،نیپرا قوانین کے مطابق لیسکو صرف دو ماہ کا ڈی ٹیکشن بل چارج کر سکتی ہے،

لیسکو  کے مراسلہ کے مطابق  لیسکو نے بلوں کی تصحیح کر کے 25فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی،بلوں کی تصحیح پر نیپرا آڈٹ کرے گی،غلط بیانی کرنے والے افسرخود ذمہ دار ہوں گے،