ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،چیئرمین نادرا افسر منیر کی تعیناتی قانون کے مطابق درست قرار دے دی ، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،دورکنی بنچ نے سنگل بنچ کا چیئرمین نادرا کیخلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا ۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنایا ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی وفاق کی وساطت سے دائر انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر لاء افسران نے دلائل دئیے تھے،فیصلے کے وقت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری نصیر احمد گوجر بھی عدالت میں موجود تھے،مدعا علیہ اشباء کامران کی درخواست پر سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی تھی۔