حافظ شہباز: لیک سٹی پاکستان ڈربی ریس 2025، پاکستان کی سب سے بڑی گھڑدوڑ لیک سٹی ڈربی ریس 23 فروری کو ہو گی۔
لاہور ریس کلب میں لیک سٹی پاکستان ڈربی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، گھڑسوار اور مالکان اپنے گھوڑوں کی بھرپور تیاری کروانے میں مصروف ہیں۔
فاتح کولیک سٹی کیجانب سے پاکستان گھڑدوڑ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی، لیک سٹی کی جانب سے ڈربی کے فاتحین کو 1کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
لیک سٹی پاکستان ڈربی ریس میں 4 سال کے گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گے، لیک سٹی ڈربی ریس میں تھارو بریڈ پاکستان گھوڑے دوڑیں گے۔
لیک سٹی پاکستان ڈربی میں 13 گھوڑوں میں مقابلہ ہوگا، سردار نامی گھوڑے کو پاکستان ڈربی ریس کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، شفقت چوہدری سردار نامی گھوڑے کے مالک ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App