ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے ،تیسری سلیکشن لسٹ جاری

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے ،تیسری سلیکشن لسٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پرائیویٹ میڈیکل کالجز داخلے، تیسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تیسری سلیکشن لسٹ جاری کی  گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔
تیسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 719 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی،تیسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 2.03 فیصد تک کمی کی  گئی۔
سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 73.5318 فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.2273 فیصد  جبکہ لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 75.0545 فیصد رہا۔
نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے ،جوائننگ کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر کی  گئی۔اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہو گا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس ان کے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔