فاران یامین :ماڈل ٹاؤن کچہری پل سے گر کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر پل کی دیوار سے لگا اور نیچے گزرتی گاڑی پر جا گرا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار سر پر چوٹ لگنے سے ہی موقع پر دم توڑ گیا، جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ سے متعلق پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔