شیرا کوٹ میں 24 سالہ نوجوان،غازی آباد میں 15 سالہ لڑکے کی خودکشی 

شیرا کوٹ میں 24 سالہ نوجوان،غازی آباد میں 15 سالہ لڑکے کی خودکشی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں 2 افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے میں واقع ایک  ہوٹل میں 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، نوجوان کی شناخت 24 سالہ سرفراز ولد شبیر نام سے ہوئی۔

 خودکشی کا دوسرا واقعہ غازی آباد  کے علاقے مسلم آباد میں پیش آیا جہاں والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ پر 15 سالہ لڑکا پھندے سے جھول گیا،15 سالہ عامر والد اقبال نے دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس اور فزازک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔